Sunday, May 25, 2025
ہومPoliticsمودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے ووٹ مانگنے کا...

مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے ووٹ مانگنے کا کلپ لائیو پروگرام میں چلا دیا

کانگریس رہنما نے لائیو پروگرام میں مودی کو بے نقاب کر دیا

بھارت میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے ایک رہنما نے ہندو انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی ووٹ مانگنے کی اصل حقیقت ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں دنیا کے سامنے پیش کر دی۔ انہوں نے پروگرام کے دوران ایک ویڈیو کلپ چلایا جس میں مودی پلوامہ واقعے کے شہدا کے نام پر ووٹ مانگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پلوامہ واقعے پر سیاست کا پردہ فاش

پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں، تاہم اس بار کانگریس رہنما نے وہ اصل کلپ چلا کر مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ اس کلپ میں مودی صاف الفاظ میں شہداء کی قربانیوں کو ووٹ کے بدلے استعمال کرتے دکھائی دیے۔

بی جے پی کا دفاع، اینکر کا چپ سادھ لینا

ٹی وی شو میں موجود بی جے پی کی حمایتی اینکر کلپ نشر ہوتے ہی خاموش ہوگئی جبکہ پروگرام میں شامل حکومتی وزرا بھی اس اقدام پر شرمندہ دکھائی دیے۔ کانگریس رہنما کی جانب سے یہ کلپ دکھانا، مودی سرکار کی سیاست میں فوجی شہادتوں کے استحصال کی کھلی مثال بن گیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا ردعمل

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ مودی حکومت عوامی ہمدردی کے جذبات سے کھیلتی ہے اور قومی سانحات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔ کانگریس رہنما کی اس کارروائی نے مودی حکومت اور اس کے میڈیا اتحادیوں کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید، 5 اہم سوالات پوچھ لیے

Most Popular