Sunday, September 7, 2025
ہومPoliticsبھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن...

بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن نقوی نے واقعات سنادیے

غیبی مدد سے بچاؤ کی مثالیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو ملنے والی غیبی مدد سے متعلق حیرت انگیز واقعات بیان کیے ہیں۔ اسلام آباد میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے ایک پاکستانی بیس پر 11 میزائل داغے تو اُس وقت وہاں 9 یا 11 پاکستانی طیارے موجود تھے، مگر حیرت انگیز طور پر تمام میزائل بیس کے باہر گرے اور کسی     طیارے کو نقصان نہ پہنچا۔

اللہ کی مدد اور بھارتی آئل ڈپو کا نشانہ

محسن نقوی کے مطابق ایک موقع پر جب پاکستان نے بھارت کی طرف میزائل فائر کیے تو ان میں سے ایک میزائل میں فائرنگ کے وقت خرابی پیدا ہوئی۔ پاکستانی حکام کو خدشہ ہوا کہ یہ میزائل کہیں بھارتی شہری آبادی پر نہ گرجائے، لیکن اللہ کی طرف سے ایسی مدد ملی کہ وہی میزائل بھارتی آئل ڈپو پر گرا، جو ان کا سب سے بڑا ذخیرہ تھا۔ اس واقعے کو بھی محسن نقوی نے غیبی مدد کی واضح مثال قرار دیا۔

آرمی چیف کا عزم اور دفاعی حکمت عملی

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت کے حملے کے وقت پاکستان کے آرمی چیف پوری جرات سے ڈٹ کر کھڑے تھے اور ان کا موقف بالکل واضح تھا کہ بھارت اگر حملہ کرے گا تو اسے چار گنا زیادہ بھگتنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر مجبور کیا جائے تو دفاع کرنا جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکے

Most Popular