Friday, May 2, 2025
ہومEntertainmentنادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ایف آئی اے...

نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ایف آئی اے حکام سے منسوب کرنا مہنگا پڑگیا

نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ایف آئی اے حکام سے منسوب کرنا مہنگا پڑگیا

ایف آئی اے کی انکوائری کا آغاز

اداکارہ نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا۔ ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے اور سائبر کرائم سرکل نے نادیہ حسین سے رابطہ کرلیا ہے۔

ممکنہ قانونی کارروائی

حکام کے مطابق ایف آئی اے کو بدنام کرنے کی کوشش پر نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلم بند کرانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔

نادیہ حسین کا موقف

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیم آج صبح آئی تھی جس نے انہیں موصول ہونے والی فون کال اور ان کے بیان سے متعلق معلومات لیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کی وضاحت

نادیہ حسین نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ساری معلومات فراہم کیں، سوشل میڈیا پوسٹ کی ڈسکرپشن پر واضح کیا تھا کہ یہ فراڈ کال ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ کرنے سے قبل فراڈ کال سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ بھی کیا تھا۔

گرفتاری کی خبروں کی تردید

نادیہ حسین نے کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور اگلے ہفتے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا ہے۔

فیک کال کا پس منظر

خیال رہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈيا پر ایک آڈیو میسج شيئر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ان سے ایف آئی اے حکام نے شوہر کے کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

صورت حال واضح ہونے پر جیو نیوز سے گفتگو میں نادیہ حسین نے کہا کہ کسی شخص نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر انہيں فون کیا اور 50 لاکھ روپے مانگے، انکار پر دھمکیاں دیں اور فون بند کردیا، انہوں نے اس فون کال کی ایف آئی آر درج نہيں کرائی لیکن ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت ضرور درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود کا پانی سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

Most Popular