Sunday, December 22, 2024
HomeEntertainmentنیہا ککڑ کی پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے...

نیہا ککڑ کی پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

نیہا ککڑ کی پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش:مقبول بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سیاسی کشیدگی کے بارے میں اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دونوں ممالک کے درمیان مسائل سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے کیونکہ پاکستانی اور بھارتی عوام ایک ہی ہیں اور دونوں کے درمیان بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔ نیہا ککڑ نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے عاصم اظہر کے مشہور گانے “جو تو نہ ملا” کو بھی گنگنایا۔

گلوکارہ نے پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی اپنی آرزو کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں انہیں ایسا موقع ملے گا، اور یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ انہیں پاکستان جانے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟

RELATED ARTICLES

Most Popular