Monday, September 8, 2025
ہومPoliticsنیتن یاہو کی یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر خصوصی...

نیتن یاہو کی یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر خصوصی دعائیں، کاغذ پر دعا کیوں لکھی؟

دعاؤں کا منفرد انداز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حالیہ جنگ بندی کے بعد یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر خصوصی دعائیں کیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انہوں نے اسرائیلی عوام کی سلامتی اور ملک کی حفاظت کے لیے دعا مانگی اور یہودی مذہبی روایات کے مطابق ایک پرچی پر دعا لکھ کر دیوار میں چسپاں کی۔

کاغذ پر دعا لکھنے کی مذہبی وجہ

یہودی عقیدے کے مطابق کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں رکھنا دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ رواج صدیوں پرانا ہے اور اس مقام پر دنیا بھر کے یہودی آ کر پرچیاں رکھتے ہیں جن میں ذاتی، قومی اور مذہبی دعائیں شامل ہوتی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا پر سختی

دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی وزراء اور حکام پر میڈیا سے گفتگو پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ “نازک حالات میں غیر ضروری بیانات سے گریز ضروری ہے۔” اس اقدام پر مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں نے اظہار ناراضی کیا ہے۔

جنگ بندی کی تازہ صورتحال

واضح رہے کہ منگل کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا، جس پر فریقین نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کیا اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو

Most Popular