Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsپہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید،...

پہلگام حملے کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید، 5 اہم سوالات پوچھ لیے

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سکیورٹی و انٹیلی جنس کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔

اپوزیشن کا مودی سرکار سے سخت سوالات

بھارتی اپوزیشن، خاص طور پر کانگریس پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے حملے کے بعد حکومت سے پانچ اہم سوالات کیے ہیں۔ ان سوالات میں پوچھا گیا ہے کہ پہلگام حملہ کیسے ہوا؟ انٹیلی جنس کیسے ناکام ہوئی؟ اگر حملہ آور سرحد پار سے آیا تو وہ کیسے داخل ہوا؟ 26 افراد کی موت کا ذمے دار کون ہے؟ اور کیا وزیر داخلہ امت شاہ استعفیٰ دیں گے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی اس واقعے کی ذمہ داری قبول کریں گے؟

آل پارٹیز کانفرنس اور حکومتی اعتراف

بدھ کے روز نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر پہلگام حملے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے کہ پہلگام واقعہ حکومتی سکیورٹی نظام کی ناکامی ہے۔

کانگریس کا سخت ردعمل

کانگریس پارٹی نے زور دیا کہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی خامیوں پر جامع تجزیہ ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھی سوال اٹھایا کہ جب پہلگام جیسا حساس مقام خطرے میں تھا تو وہاں مناسب سکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟

پہلگام حملے کی تفصیلات

منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 26 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 غیر ملکی سیاح، جن کا تعلق اٹلی اور اسرائیل سے تھا، اور بھارتی بحریہ کا ایک افسر بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو بدنام کرنے کے بھارتی منصوبے کو بل کلنٹن نے کیسے آشکار کیا؟

Most Popular