Wednesday, June 18, 2025
ہومEntertainmentپاکستان میں نیا سال 2025 کا جشن

پاکستان میں نیا سال 2025 کا جشن

خوش آمدید 2025! پاکستان نئے سال میں داخل ہو گیا، اور مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔

آتشبازی کا شاندار مظاہرہ

اسلام آباد، کراچی، پشاور میں آتشبازی کے دلکش مناظر نے آسمان کو رنگ و نور میں ڈوبو دیا۔ فائر ورک کا جادو ہر شہر میں محسوس کیا گیا، اور یہ جشن کی رونق بن گیا۔

شہروں کی روشنیوں سے سجی رات

نئے سال کی خوشی میں لوگ سڑکوں پر نکلے اور جشن منایا۔ لاہور کے لبرٹی چوک کو رنگین روشنیوں سے آراستہ کیا گیا، جو ہر دیکھنے والے کو مسرور کر گیا۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کا میوزیکل شو

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈانسنگ فاؤنٹین پر میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا۔ لیزر لائٹ شو نے اس ایونٹ کو جادوئی بنا دیا، جو حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

کلفٹن میں جشن کا رنگ

کلفٹن کے باغ ابن قاسم میں سال نو کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا۔ کے ایم سی کے میوزیکل ایونٹ میں لوگوں کی ہلا گلہ سے محفل جاندار ہو گئی۔

نیا سال خوشیوں کا پیغام

دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے تمام اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو، اور دعا کی جاتی ہے کہ یہ سال خوشیوں سے بھرا ہو۔

Most Popular