Sunday, September 7, 2025
ہومPoliticsمودی کی سیاسی پوزیشن پاکستان کے فوجی ردعمل سے کمزور پڑ گئی:...

مودی کی سیاسی پوزیشن پاکستان کے فوجی ردعمل سے کمزور پڑ گئی: امریکی میڈیا

جوابی کارروائی کے اثرات

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی فوجی حکمت عملی اور مؤثر ایکشن کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا سیاسی مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی جوابی کارروائیوں سے مودی حکومت نہ صرف اپنے عسکری مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی بلکہ اسے امریکی دباؤ کے تحت جنگ بندی تسلیم کرنا پڑی۔

بھارت کی شرائط سے انحراف

رپورٹ کے مطابق بھارت نے سیز فائر معاہدے کے فوری بعد ہی شرائط سے انحراف کی راہ اختیار کرنا شروع کر دی۔ تیسرے غیر جانب دار ملک میں مذاکرات کی شرط تسلیم کرنے کے بعد بھارت نے چند گھنٹوں میں اس سے انکار کر دیا، جو اس کے غیرسنجیدہ رویے کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکی اور عرب ممالک کی ثالثی

جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک روبیو، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششیں شامل تھیں۔ تاہم، ان کوششوں کے باوجود بھارت نے لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کرکے سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی۔

بھارتی حکام کا متضاد مؤقف

بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کو جنگ بندی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیر کو اس پر دوبارہ بات چیت ہوگی اور اسے صرف عارضی انتظام سمجھا جائے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق جنگ بندی تسلیم کرنے کے بعد بھی بھارت کا بھاری اسلحے سے حملے جاری رکھنا معاہدے کی عملی خلاف ورزی ہے۔

امریکا کی لاتعلقی سے مداخلت تک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدا میں امریکا نے پاک بھارت تنازع میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستانی فوج کی حکمت عملی، تحمل اور فیصلہ کن حملوں نے صورت حال کو بدل دیا۔ ان کارروائیوں نے بھارت کی جانب سے چھیڑی گئی جنگ کو اخلاقی، عملی، سیاسی اور سفارتی شکست میں تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کو لینے کے دینے پڑ گئے

Most Popular