تاریخی کامیابی اور فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ
پاکستان نے والی بال کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ تھائی لینڈ کے شہر ناکھون پاتھوم میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔
فائنل کے سیٹ بائی سیٹ تفصیلات
فائنل کے ابتدائی دو سیٹس ایران نے 22-25 اور 21-25 سے جیتے، لیکن پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرا سیٹ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 28-30 سے جیتا۔ چوتھا سیٹ پاکستان نے 21-25 سے اپنے نام کیا، اور فیصلہ کن پانچواں سیٹ 10-15 سے جیت کر 2-3 کی مجموعی فتح حاصل کی۔ میچ دو گھنٹے اور سات منٹ تک جاری رہا۔
ہیروز آف دی میچ
پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ جنید نے 28 پوائنٹس (24 اٹیک پوائنٹس) اور فیضان نے 22 پوائنٹس (18 اٹیک اور 4 بلاک پوائنٹس) بنائے۔
جیت کا جشن اور ملک کیلئے فخر
پاکستانی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد کورٹ پر سجدہ ریز ہوکر اللہ کا شکر ادا کیا۔ اس تاریخی کامیابی نے نوجوان کھلاڑیوں کو نیا حوصلہ دیا اور پاکستان میں والی بال کے کھیل کے لیے نئی امیدیں روشن کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایف آئی ایچ میچ میں فرانس کو شکست دے دی اور فائنل میں جگہ بنا لی