Saturday, April 19, 2025
ہومTravelاب پاکستانی 5 سال کا امارات کا ویزا لے سکتے ہیں: یواے...

اب پاکستانی 5 سال کا امارات کا ویزا لے سکتے ہیں: یواے ای کے سفیر کی گورنر سندھ سے ملاقات

اب پاکستانی 5 سال کا امارات کا ویزا لے سکتے ہیں: یواے ای کے سفیر کی گورنر سندھ سے ملاقات

یو اے ای ویزا کے مسائل حل

پاکستانی شہری اب متحدہ عرب امارات کا 5 سال کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ خوشخبری یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزبی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے دوران دی۔

گورنر سندھ سے اہم ملاقات

گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے یو اے ای کے سفیر کا سندھ اور خاص طور پر کراچی میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔

ویزا سینٹر کی دعوت

سفیر حماد عبید الزبی نے بتایا کہ ویزا کے حصول میں درپیش مسائل اب حل ہو چکے ہیں اور پاکستانی شہری طویل المدتی 5 سالہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ کو کراچی میں موجود ویزا سینٹر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

گورنر ہاؤس میں تقریب

اس موقع پر حماد الزبی نے گورنر اینیشیٹیو کے منصوبوں کو سراہا، گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، پرچم کشائی کی، اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی، پاکستان بھی شامل

Most Popular