سابق امریکی نائب وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی حمایت
امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملے کی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔ رابن رافیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پیشکش ایک مثبت قدم ہے اور اس سے کشیدگی میں کمی کی امید کی جا سکتی ہے۔
حملے کے فوری بعد الزام تراشی نامناسب قرار
ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رابن رافیل نے کہا کہ پہلگام حملے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔
پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور
رابن رافیل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں فوری کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتی ذرائع سے معاملات حل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ: امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ردعمل آ گیا