Wednesday, July 9, 2025
ہومPoliticsوزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف بیلاروس کے سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔ منسک ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ بیلاروس میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بیلاروس گیا ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025ء تک جاری رہے گا۔

نواز شریف اور مریم نواز بھی بیلاروس روانہ

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی نواز شریف کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس سرکاری وفد میں شامل ہیں۔ ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں بتایا کہ نواز شریف صدر بیلاروس کی دعوت پر روانہ ہو رہے ہیں اور وہ بیلاروس کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

Most Popular