Thursday, November 20, 2025
ہومReligionنجی سکیم کے جو حاجی پاکستان رہ گئے ہیں وہ اب فریضہ...

نجی سکیم کے جو حاجی پاکستان رہ گئے ہیں وہ اب فریضہ حج کیلئے نہیں جا سکیں گے: سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تصدیق کی ہے کہ نجی اسکیم کے تحت جن پاکستانیوں کو بروقت انتظام نہ ہونے کے باعث حج پر روانہ نہیں کیا جا سکا، وہ اب رواں برس فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی حج آپریٹرز کی غفلت اور تاخیر کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب نہ جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کو 14 فروری تک 25 فیصد رقم جمع کرانے کی مہلت دی تھی، جس کے بعد مزید ایک ہفتے کی رعایت بھی دی گئی، مگر نجی شعبے نے اس کو بھی نظر انداز کیا۔ اس کے بعد حکومت پاکستان نے مداخلت کی اور سعودی حکام سے مزید کوٹہ مانگا، جس کے تحت نجی شعبے کو 10 ہزار کا کوٹہ دیا گیا۔

تاہم یہ کوٹہ ناکافی تھا اور بہت سے حاجی اپنی فلائٹ، ویزا یا دیگر سفری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان میں ہی رہ گئے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس کوتاہی پر انکوائری جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے تمام حاجی روانہ ہو چکے ہیں اور ان کے لیے رہائش، کھانے اور دیگر سہولیات کا انتظام مکمل ہے، جبکہ نجی اسکیم کے معاملے میں بدانتظامی سامنے آئی ہے جس پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر

Most Popular