بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز یو اے ای میں ری شیڈول کیے جائیں گے، اور جلد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی روانگی اور شیڈول میں تبدیلی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انعقاد کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پہلی دستیاب پروازوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا، جس کے باعث شیڈول میں 6 سے 7 روز کا فرق آسکتا ہے۔ پی سی بی ایونٹ کو اسی ماہ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
میچ منسوخی اور کشیدگی کی وجہ
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے جاری دراندازی اور فضائی حملوں کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی میں جمعرات کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھارت کشیدگی پر محمد رضوان کا بیان: کرکٹ میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں