راولپنڈی عدالت میں اہم پیش رفت
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے حوالے سے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں 82 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ ان ملزمان نے عدالت کے روبرو حلفیہ بیان دیا کہ پارٹی قیادت نے انہیں احتجاج پر اکسایا اور وہ آئندہ ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مجموعی صورتحال اور مقدمات کی تفصیل
24 اور 26 نومبر کے احتجاجی مظاہروں کے دوران درج ہونے والے 24 مقدمات کی سماعت میں 1609 افراد کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے 560 افراد عدالت میں پیش ہوئے اور ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ 82 ملزمان نے کھلے عام اعتراف جرم کرتے ہوئے تحریری اور زبانی بیان دیا کہ وہ غریب مزدور ہیں اور انہیں صرف سیاسی قیادت کے کہنے پر احتجاج میں شامل کیا گیا۔
عدالتی کارروائی اور فیصلہ
عدالت نے تمام دلائل اور ملزمان کے اعتراف کے بعد 82 افراد کو 4 ماہ قید اور 15،000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزمان نے کہا کہ وہ آئندہ ایسے کسی سیاسی یا پرتشدد احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
پہلے بھی متعدد کارکنوں کی ضمانت منظور
یاد رہے کہ اسی احتجاج کے کیس میں گرفتار 120 سے زائد کارکنان کی پہلے ہی ضمانتیں منظور کی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ