Saturday, April 19, 2025
ہومEntertainmentشاہ رخ خود میرے والد سے ملنے آئے، کہا ہم آپ کو...

شاہ رخ خود میرے والد سے ملنے آئے، کہا ہم آپ کو فالو کرتے ہیں ربیکا خان کو بیان مہنگا پڑ گیا

’شاہ رخ خود میرے والد سے ملنے آئے، کہا ہم آپ کو فالو کرتے ہیں‘ — ربیکا خان کو بیان مہنگا پڑ گیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا۔

ٹک ٹاکر ربیکا خان حال ہی میں جیو نیوز کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جس دوران انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد اور کامیڈین کاشف خان بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرچکے ہیں، حتیٰ کہ شاہ رخ خود میرے والد سے ملنے آئے تھے۔

اس پر میزبان نے ربیکا سے سوال کیا کہ ان کے والد نے کس پراجیکٹ میں شاہ رخ کے ساتھ کام کیا؟ جس پر ربیکا نے مکمل تفصیل سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ ’میرے والد نے بھارت میں فلم پروموشن کے لیے شاہ رخ کے ساتھ کام کیا تھا، لیکن مجھے اس پروجیکٹ کی تفصیل یاد نہیں‘۔

ربیکا کا کہنا تھا کہ میرے والد کی شاہ رخ کے ساتھ تصاویر بھی ہیں، شاہ رخ نے میرے والد کو بتایا تھا کہ ’ہم آپ کو فالو کرتے ہیں، آپ کو دیکھتے ہیں، کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔

ربیکا خان کے مطابق ہم بھی بابا کی طرح کئی شخصیات سے ملے، میں سینئر اداکار متھن چکرورتی اور اداکار سنجے دت سے ملی، سنجے دت کے ساتھ تو ہم نے مل کر لنچ بھی کیا۔

ٹک ٹاکر ربیکا خان بالی وڈ کنگ سے متعلق دیے گئے بیان پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر ربیکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ تو شاہ رخ کی نئی کہانی لگتی ہے، کیا کوئی ثبوت بھی ہیں؟‘

یہ بھی پڑھیں:نادِر علی کا خواب: شاہ رخ خان کا انٹرویو لے کر پوڈکاسٹ کیریئر ختم کرنے کا ارادہ

Most Popular