لاہور کے نواں ٹاؤن تھانے میں یوٹیوبرز رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت پانچ افراد کے خلاف ایک سنگین مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر ایک خاتون کی درخواست پر درج کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان کی سلمان حیدر نامی شخص سے سوشل میڈیا کے ذریعے جان پہچان ہوئی۔ خاتون کے مطابق سلمان نے انہیں رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گھر آنے کی دعوت دی، جہاں اسے نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران ویڈیوز بنا کر انہیں بعد میں بلیک میل کیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ جب وہ اپنی بہن کے ساتھ اس معاملے پر سلمان سے بات کرنے دوبارہ اس مقام پر پہنچی تو وہاں موجود تمام ملزمان نے دونوں بہنوں کو کمرے میں بند کر دیا، ان کے موبائل فونز قبضے میں لے کر تمام ڈیٹا ختم کر دیا، اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر وہاں سے نکال دیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر زیادتی، بلیک میلنگ، غیر قانونی حراست، اور نازیبا مواد کی تیاری جیسے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس مزید شواہد ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔