Saturday, April 19, 2025
ہومEntertainmentقاتلانہ دھمکیاں اور کلاشنکوف کے ساتھ گھر پہنچنے پر رجب بٹ، مان...

قاتلانہ دھمکیاں اور کلاشنکوف کے ساتھ گھر پہنچنے پر رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر کے خلاف مقدمہ درج

ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور اسلحہ کے ساتھ گھر پر پہنچنے کے الزام میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں تھانہ سندر میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، اور حیدر شاہ دیگر مسلح افراد کے ہمراہ عمر فیاض کے گھر آئے، جہاں مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کا “خمیازہ بھگتنے” کی وارننگ دی، جس سے اس کی عزت اور جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ کو قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل دسمبر 2024 میں، انہیں اپنی شادی کے موقع پر بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے اور شیر کے بچے کو غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، جنوری 2025 میں، رجب بٹ کے خلاف کراچی میں نماز کے تقدس کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے انہیں حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔

ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رجب بٹ کئی بار متنازعہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، اور حالیہ مقدمہ ان کے خلاف درج ہونے والے کیسز کی ایک اور کڑی ثابت ہو سکتا ہے۔

گرو رندھاوا ایکشن سین کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

Most Popular