Saturday, April 19, 2025
ہومReligionپاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2...

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد پہلا روزہ 2 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیے گئے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند کی عدم رویت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ موسم آبر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں پہلا روزہ 1 مارچ کو ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے قوم سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں خصوصی عبادات، دعا اور استغفار کا اہتمام کریں اور ملکی استحکام اور ترقی کے لیے دعا کریں۔

Most Popular