Sunday, September 7, 2025
ہومLifestyleصبا قمر کی صحت یابی کے بعد کام پر واپسی

صبا قمر کی صحت یابی کے بعد کام پر واپسی

پاکستانی اداکارہ صبا قمر طبیعت کی خرابی کے دو ہفتے بعد دوبارہ اپنے کام پر واپس آگئی ہیں

یکم اگست کو شوٹنگ کے دوران صبا قمر کو اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی۔ اس واقعے نے ان کے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

اداکارہ نے بعد ازاں انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ یہ مسائل زیادہ تر ذہنی دباؤ اور صدمات کے باعث سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی تھی کہ تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنے پر جذبات چھپانے کے بجائے ان کا اظہار کریں۔

اب صبا قمر نے ایک نئی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صحت میں بہتری کے بعد اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کر رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مکمل صحت یاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

صبا قمر نے اپنے مداحوں کی دعاؤں اور محبت پر شکریہ بھی ادا کیا، لیکن اپنے آنے والے پراجیکٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

Most Popular