سعودی عرب میں سفید سونا (لیتھیم) کی دریافت
سعودی عرب نے اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے عمل میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے، جہاں تیل کے کنوؤں سے حاصل ہونے والے نمکین پانی میں سفید سونا (لیتھیم) کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ نائب وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل، خالد المدیفر کے مطابق، سعودی عرب میں سفید سونا (لیتھیم) کی دریافت ملک کے اقتصادی ڈھانچے میں ایک نمایاں تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ سعودی آرامکو اس منصوبے کے تحت ایک ابتدائی کمرشل پروگرام شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
سعودی عرب میں سفید سونا (لیتھیم) دریافت کے اس منصوبے کی قیادت کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسٹارٹ اپ کمپنی ‘لیتھیم انفینٹی’ کے سپرد کی گئی ہے۔ یہ کمپنی” آرامکو “اور سعودی مائننگ ادارہ ‘معادن’ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس جدید دریافت کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرے گی۔
سعودی عرب میں سفید سونا (لیتھیم) کی دریافت، جو الیکٹرک گاڑیوں، اسمارٹ فونز، اور لیپ ٹاپ بیٹریوں میں استعمال ہوتا ہے، اس کے بعد سعودی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔ خالد المدیفر نے اس بات کا اظہار کیا کہ تیل کے کنوؤں میں نمکین پانی سے لیتھیم نکالنے کی لاگت روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتی ہے، لیکن مستقبل میں سعودی عرب میں سفید سونا (لیتھیم) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یہ منصوبہ تجارتی اعتبار سے پائیدار ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید یہ کہ سعودی عرب نے چلی میں لیتھیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وزیر صنعت و معدنی وسائل، بندر الخریف نے کہا کہ سعودی کمپنی ‘منارہ منرلز’ چلی میں لیتھیم کی پیداوار میں دلچسپی رکھتی ہے تاکہ بیٹریوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خام مال کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
:یہ بھی پڑھیں
کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کاروائی
مریم نواز کے ولیمے کا شاندار لباس قیمت اور تفصیلات