سعودی شہری نے بھائی کے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا
ایک سعودی شہری نے اپنے بھائی کے قاتل کو اللہ کی خوشنودی کے لیے سزائے موت سے تھوڑی دیر پہلے معاف کر دیا۔
مدوح العطوی کے مطابق، “اہلِ خانہ ابتدا میں معاف کرنے پر آمادہ نہ تھے لیکن بڑی کوششوں کے بعد انہیں قائل کیا”۔
سعودی ٹی وی کے ایک پروگرام الرصد میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھائی کے قاتل کے لیے سزا پر عمل درآمد کا وقت قریب تھا۔
قصاص کے مقام پر جلاد اور قاتل دونوں تیار تھے، اور لمحے تیزی سے گزر رہے تھے۔
اسی وقت اہلِ خانہ نے اجتماعی طور پر قاتل کو معاف کر دیا، جس سے سزا پر عمل رک گیا۔
مدوح العطوی نے مزید کہا، “ہم نے یہ معافی کسی دنیاوی فائدے یا لالچ کی بنا پر نہیں دی بلکہ ہمارا مقصد محض اللہ کی رضا تھا”۔
“اس سے قبل ہمیں بہت سی پیشکشیں بھی ہوئیں، لیکن اہلِ خانہ نے انہیں قبول کرنے سے انکار کیا۔”