Thursday, April 17, 2025
ہومTravelسعودی عرب کی 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی، پاکستان بھی شامل

سعودی عرب کی 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی، پاکستان بھی شامل

سعودی عرب کی 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی، پاکستان بھی شامل

سعودی حکومت نے حج سیزن کے پیشِ نظر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی طور پر عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام حج کی تیاریوں اور انتظامات کے تحت اٹھایا گیا ہے، اور پابندی جون کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، اور پاکستانی عمرہ ویزا رکھنے والوں کو 29 اپریل تک وطن واپس جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزا ہولڈرز 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں، اس کے بعد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔ پابندی کے دوران اگر کوئی غیر قانونی طور پر قیام کرتا ہے تو اسے پانچ سال تک دوبارہ سعودی عرب آنے پر پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی حکام کی جانب سے حج انتظامات کو بہتر اور منظم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات ویزا گائیڈ 2025 درخواست، فیس اور شرائط

Most Popular