لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کا ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کے 30 سال مکمل ہونے پر مجسمہ نصب کیا جائے گا
شاہ رخ خان اور کاجول کو لندن میں فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ایک مجسمے کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یہ مجسمہ ان کے یادگار کرداروں کو امر کرنے کے لیے نصب کیا جائے گا، جو آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔
اس موقع پر یش راج فلمز اور برٹش ریلوے کے اشتراک سے لندن کنگ کراس ریلوے اسٹیشن پر فلم کے مشہور مناظر کی نمائش کی جائے گی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ ٹرین کے مناظر شامل ہوں گے۔ مزید برآں، 29 مئی 2025 کو مانچسٹر کے اوپیرا ہاؤس میں فلم کا میوزیکل پریمیئر منعقد کیا جائے گا، جو 21 جون 2025 تک جاری رہے گا۔
یہ تقریبات فلم کی مقبولیت اور اس کے ثقافتی اثرات کا اعتراف ہیں، جو تین دہائیوں بعد بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہے۔