Tuesday, July 8, 2025
ہومPoliticsافسوس بھارتی میڈیا اب صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک کا منظر...

افسوس بھارتی میڈیا اب صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک کا منظر پیش کر رہا ہے، شاہد آفریدی

پاک بھارت تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز شاہد آفریدی نے خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ’کارٹون نیٹ ورک‘ سے تشبیہ دے ڈالی۔

اپنے فیس بک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیل ہمیشہ سرحدوں، مذہبی تعصبات اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں خود کرکٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دبئی منتقل کر دیا گیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) معطل کر دی گئی ہے، اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر بھارتی ڈرون حملہ ہوا۔ یہ وہی کھیل ہے جو کبھی قوموں کو قریب لاتا تھا، لیکن آج جنگی بیانیے میں جکڑا جا چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی جگہ سنسنی کو ترجیح دی جا رہی ہے، صحافت اب معلومات فراہم کرنے کے بجائے ایک کارٹون شو جیسی محسوس ہوتی ہے۔

آخر میں انہوں نے پرامن ماحول کے قیام پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اسٹیڈیمز کو دوبارہ آباد ہونا چاہیے — نہ صرف کھیلوں کے لیے بلکہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے بھی۔

Most Popular