Tuesday, July 8, 2025
ہومPoliticsمودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بندگلی میں دھکیل دیا: شاہد...

مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بندگلی میں دھکیل دیا: شاہد آفریدی

بھارتی جارحیت کے خلاف یومِ تشکر ریلی میں شاہد آفریدی کا اظہارِ خیال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کے سی ویو پر یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر حملہ کیا ہے تو اب اسے نتائج بھی بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا جنگی جنون بھارت کو ایک بندگلی میں لے گیا ہے، اور اب بھارت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ

شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام تو پیار اور محبت سے رہنا چاہتے ہیں مگر مودی انہیں دنیا بھر میں بدنام کر رہا ہے۔

افواج پاکستان کو خراج تحسین

شاہد آفریدی نے پاک فوج کو آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، اور ملک کا ہر بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور ہمارا دین بھی ہمیں امن کا درس دیتا ہے، مگر جب ہماری سرحدوں پر حملہ ہو تو ہم جواب دینا جانتے ہیں۔

بھارت کو کھری کھری سنا دیں

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان میں معصوم شہریوں، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا، لیکن بھارت ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا کہ پاکستان نے اس کے کسی سویلین پر حملہ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ فوج سے لڑے، تب اسے اندازہ ہوگا کہ پاکستانی فوج کتنی مضبوط ہے۔

امن کی خواہش کے ساتھ کرکٹ کی بحالی کا مطالبہ

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم آج بھی محبت کی بات کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کرکٹ بحال ہو، لوگ مل بیٹھیں، اور دونوں ممالک امن کے ساتھ آگے بڑھیں، لیکن بھارت میں نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوس بھارتی میڈیا اب صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک کا منظر پیش کر رہا ہے، شاہد آفریدی

Most Popular