Monday, September 8, 2025
ہومSportsشان مسعود کیلئے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، انکے متبادل کا نام...

شان مسعود کیلئے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل، انکے متبادل کا نام بھی سامنے آگیا

شان مسعود کی کارکردگی پر سوالات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے لیے قیادت کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول اگلی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ قیادت میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے، کیونکہ شان مسعود کی قیادت میں ٹیم نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔

نیا ممکنہ کپتان کون؟

ذرائع کے مطابق اگر شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو بطور متبادل ٹیسٹ کپتان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم، حال ہی میں مقرر ہونے والے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی رائے کو بھی اس فیصلے میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

شان مسعود کی قیادت کا جائزہ

یاد رہے کہ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میچل اسٹارک نے آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا

Most Popular