Sunday, September 7, 2025
ہومSportsبھارتی کپتان شبمن گل نے محمد یوسف کا 19 سال پرانا ٹیسٹ...

بھارتی کپتان شبمن گل نے محمد یوسف کا 19 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری 5 میچز کی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں گل نے اپنی چوتھی سنچری مکمل کی، جس کی بدولت انہوں نے 4 میچز میں مجموعی طور پر 722 رنز اسکور کیے۔

یہ رنز انگلینڈ کی سرزمین پر کسی بھی ایشیائی بیٹر کی جانب سے ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 4 میچز کی سیریز میں 631 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ اتوار کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا جبکہ انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Most Popular