مائیکروسافٹ کمپنی نے اپنے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم “اسکائپ” کو 22 سالہ خدمات کے بعد بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ آج یعنی پیر، 5 مئی 2025 سے یہ سروس ہمیشہ کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔ اسکائپ کا آغاز اگست 2003 میں ہوا تھا اور یہ برسوں تک دنیا بھر میں ویڈیو کالنگ، چیٹ، اور فائل شیئرنگ کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارم رہا۔
مائیکروسافٹ نے اسکائپ کو بند کرنے کا فیصلہ اپنے نئے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم “میٹنگ ٹیمز” کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ ٹیمز پر مرکوز کرنا چاہتی ہے، جو جدید خصوصیات کے ساتھ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، ٹیمز میں اسکائپ کی تمام بنیادی سہولیات کو شامل کر لیا گیا ہے، جیسے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، میسجنگ اور فائل شیئرنگ، اور یہ سب صارفین کے لیے مفت دستیاب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں ٹیمز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اس پلیٹ فارم کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا ماننا ہے کہ مستقبل میں ٹیمز ہی ان کی مرکزی میٹنگ اور کمیونیکیشن سروس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے کی تاریخ ساز کامیابی، رواں سال 75 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل