آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے مختلف شہروں اور دبئی میں منعقد ہوگا، جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
میچز کے مقامات اور تاریخیں
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
دیگر مقامات اور میچز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم: 3،3 میچز
- لاہور اور دبئی: 4،4 میچز
گروپس کی تقسیم
ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:
گروپ اے:
- پاکستان
- بھارت
- نیوزی لینڈ
- بنگلا دیش
گروپ بی:
- آسٹریلیا
- انگلینڈ
- افغانستان
- جنوبی افریقا
سیمی فائنلز اور فائنل
- پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔
- دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
- فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو یہ میچ دبئی میں منعقد ہوگا۔
- فائنل کے لیے 10 مارچ کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
شیڈول کی تفصیلات
- 19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی
- 20 فروری: بنگلا دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
- 21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا، کراچی
- 22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
- 23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
- 24 فروری: بنگلا دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی
- 25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، راولپنڈی
- 26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
- 27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش، راولپنڈی
- 28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور
- 1 مارچ: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، کراچی
- 2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی
- 4 مارچ: سیمی فائنل 1، دبئی
- 5 مارچ: سیمی فائنل 2، لاہور
- 9 مارچ: فائنل، لاہور (بھارت کی فائنل میں شمولیت پر دبئی میں)
یہ ایونٹ کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی خیز مواقع فراہم کرے گا، خاص طور پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھنے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا