Monday, September 8, 2025
ہومPoliticsپنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز 28 مئی سے 14 اگست تک بند رہیں گے، جب کہ تدریسی سرگرمیاں 15 اگست سے بحال ہوں گی۔

اسکولز میں چھٹیاں اور خصوصی اقدامات

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ ہیٹ ویو کی شدت کے پیش نظر اسکولز کی سیکنڈ شفٹ میں فوری طور پر چھٹیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ تمام پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بند رہیں گے، تاہم اس دوران انتظامی امور کے لیے محدود عملہ موجود ہوگا۔

کالجز اور یونیورسٹیز کا نوٹیفکیشن بھی جاری

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بھی صوبے بھر کے کالجز اور جامعات کے لیے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت 28 مئی سے 14 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔ تاہم، یونیورسٹیز میں 4 سالہ بی ایس پروگرام کی کلاسز حسب معمول شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب بورڈز اور جامعات کے جاری کردہ امتحانی شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور تمام امتحانات مقررہ تاریخوں پر ہی لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان

Most Popular