سوشل میڈیا پر جاری وضاحت: افواہوں سے گریز کی اپیل
معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری ایک وضاحت میں ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کی تقریر کسی سیاسی دباؤ یا اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے روکی گئی ہو۔ ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
نا اہلی کا ذمہ دار تبلیغی منتظمین قرار
مولانا طارق جمیل نے واضح کیا کہ معاملہ کسی بیرونی دباؤ کا نہیں بلکہ تبلیغی جماعت کے اندرونی معاملات اور بعض ذمہ داران کی انتظامی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی سیاسی جماعت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ نے ان کی تقریر میں رکاوٹ ڈالی۔
سوشل میڈیا صارفین سے اپیل
مولانا طارق جمیل کی جانب سے وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے اپیل کی گئی کہ غیر مصدقہ اور سنسنی خیز خبروں کو بغیر تحقیق کے نہ پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں نہ صرف غلط فہمیاں پیدا کرتی ہیں بلکہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتی ہیں۔

