اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی-13/1 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر فائرنگ کے ذریعے قتل کر دیا گیا۔ ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال سے تھا اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم تھیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر ثنا پر گولیاں چلائیں اور فوری طور پر موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قتل کی اس واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر افسوس اور غم کا
اظہار کیا ہے۔