Monday, September 8, 2025
ہومPoliticsٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر...

ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے

پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت 2004 میں لگائی گئی وہ پابندیاں ختم ہو جائیں گی جن کے تحت شامی حکومت کی جائیداد کو منجمد کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق بعض شخصیات اور گروہوں پر پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادی مستثنیٰ

امریکی ترجمان نے واضح کیا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، دہشت گرد تنظیم داعش، اور ایران سے منسلک اتحادی گروہوں پر پابندیاں بدستور قائم رہیں گی۔ ان عناصر کو اب بھی سیکیورٹی خدشات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مالی تنہائی کے خاتمے کی امید

امریکی حکام کے مطابق شام کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے شام کی عالمی مالیاتی تنہائی ختم ہونے کی توقع ہے، اور ملک کیلئے عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شامی ردعمل اور مستقبل کی توقعات

شامی وزیر خارجہ نے امریکی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پابندیاں ختم ہونے سے شام عالمی برادری کے ساتھ دوبارہ جڑ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم تعمیرِ نو، ترقی اور معاشی بحالی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے معیشت میں رکاوٹیں کم ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی تاریخی ملاقات

یاد رہے کہ مئی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سعودی عرب میں ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات 25 برس بعد شام اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی پہلی براہِ راست ملاقات تھی۔ ملاقات کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کا عندیہ دیا تھا، جو اب عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ایران کو 30 ارب ڈالر کی سول نیوکلیئر امداد کی خبروں کو ‘جھوٹ’ قرار دے دیا

Most Popular