واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے انتہائی کارآمد فیچر متعارف
ایک فون، دو واٹس ایپ اکاؤنٹس – نیا فیچر متعارف
اگر آپ آئی فون صارف ہیں اور چاہتے تھے کہ ایک ہی ڈیوائس پر ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں تو اب یہ ممکن ہونے جا رہا ہے۔ واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو بغیر کسی اضافی ڈیوائس کے دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کیسے کام کرے گی؟
ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے ذریعے جاری کردہ اس فیچر کو جلد ہی تمام آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس فیچر کی مدد سے آپ ایک ہی فون پر دوسرا واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹ اپ کر سکیں گے، بشرطیکہ آپ کے پاس دوسرا فون نمبر ہو یا آپ کا فون ڈوئل سم سپورٹ کرتا ہو۔
متعدد ڈیوائسز کی ضرورت ختم
واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ایک ہی ڈیوائس پر منظم کرنے کی سہولت دے گا، جس سے متعدد ڈیوائسز رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
اکاؤنٹ سیٹ اپ کے دو آسان طریقے
آئی فون صارفین دو مختلف طریقوں سے نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ شامل کر سکیں گے:
پرائمری اکاؤنٹ سیٹ اپ: آپ کی ڈیوائس پر پہلے سے موجود واٹس ایپ اکاؤنٹ کو پرائمری اکاؤنٹ کے طور پر ترتیب دیا جائے گا۔
QR کوڈ اسکیننگ: دوسرا اکاؤنٹ شامل کرنے کے لیے آپ کو ایک نیا QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
صارفین کے لیے بڑی سہولت
اس اپ ڈیٹ سے کاروباری افراد اور وہ صارفین جو اپنے ذاتی اور پروفیشنل واٹس ایپ اکاؤنٹس الگ رکھنا چاہتے ہیں، ان کے لیے بہت آسانی ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر متعارف