Friday, July 11, 2025
ہومTechnologyیوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی

یوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی

یوٹیوب نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی 2025 سے نئی شرائط متعارف کروا دی ہیں۔یوٹیوب کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کا مقصد پلیٹ فارم پر کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانا اور غیر معیاری یا ری یوزڈ مواد کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہے۔

پالیسی میں کیا تبدیلی آئی ہے؟

یوٹیوب نے درج ذیل بڑی تبدیلیاں کی ہیں:

1. ری یوزڈ کانٹینٹ پر پابندی میں اضافہ: اگر کوئی یوٹیوبر بغیر کسی نیا ایڈیٹ یا کریئیٹو انداز کے دوسروں کی ویڈیوز کو اپلوڈ کرتا ہے، تو اسے مونیٹائزیشن سے خارج کر دیا جائے گا۔

2. ویڈیو میں اصل آواز یا تبصرے کی شرط: اب صرف ویڈیوز کا کمپائلیشن کافی نہیں، یوٹیوبرز کو لازمی طور پر تبصرہ، وائس اوور یا کریئیٹو تبدیلی شامل کرنی ہوگی۔

3. ویڈیو ڈسکرپشن اور تھمب نیل پر بھی سخت نظر: گمراہ کن تھمب نیلز اور جھوٹے دعووں والی ویڈیوز پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

4. شارٹس کیلئے نئی حدود: یوٹیوب شارٹس کو مونیٹائز کرنے کے لیے اب 3 ملین ویوز کی شرط ہوگی (پچھلی 90 دنوں میں)، اور 500 سبسکرائبرز لازمی ہوں گے۔

پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرہ کیوں؟

پاکستان میں یوٹیوب کریئیٹرز کی بڑی تعداد ری یوزڈ یا کمپائلیشن ویڈیوز پر انحصار کرتی ہے۔ بہت سے کریئیٹرز نیوز کلپس، ٹک ٹاک ویڈیوز یا وائرل ویڈیوز کو دوبارہ اپلوڈ کر کے پیسہ کماتے ہیں۔ نئی پالیسی ایسے تمام چینلز کی آمدنی بند کر سکتی ہے جن کے کانٹینٹ میں اصل تخلیق یا منفرد انداز کی کمی ہو۔

حل کیا ہے؟

اگر پاکستانی یوٹیوبرز یوٹیوب پر مونیٹائز رہنا چاہتے ہیں تو انہیں مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے:

اپنا اوریجنل کانٹینٹ تیار کریں۔

ویڈیوز میں وائس اوور، تجزیہ یا وضاحت شامل کریں۔

فیک تھمب نیلز اور clickbait سے بچیں۔

یوٹیوب کی کمیونٹی گائیڈ لائنز اور پالیسی اپ ڈیٹس کو فالو کریں۔

یوٹیوب کا موقف

یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلیاں پلیٹ فارم پر ویورز کا اعتماد بحال رکھنے اور کریئیٹرز کو اعلیٰ معیار کا کانٹینٹ بنانے کی ترغیب دینے کے لیے کی گئی ہیں۔ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ صرف وہی چینلز مونیٹائز ہوں گے جو حقیقی محنت اور کریئیٹو صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

پاکستانی یوٹیوبرز کو فوری طور پر اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ جو کریئیٹرز تخلیقی، تعلیمی، انٹرٹینمنٹ یا نیوز پر مبنی اوریجنل ویڈیوز بناتے ہیں، ان کیلئے یہ پالیسی ایک مثبت تبدیلی ہے۔ لیکن جو صرف دوسروں کی ویڈیوز سے کمائی کر رہے ہیں، ان کیلئے یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ مقبول ایپ جو اینڈرائیڈ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنیکا باعث بنتی ہے

Most Popular