ہفتہ, 21 نومبر 2026
ہفتہ, 21 نومبر 2026|
تازہ ترین
صحت

ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی اور خسرے کے کیسز میں اضافہ، قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری

News Cuff

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، اسلام آباد — فائل فوٹو

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی اور خسرے کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ سے متعلق دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری کر دی ہیں۔ موسمی انفلوئنزا کے کیسز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور طبی ماہرین نے بچوں میں ویکسی نیشن کی ناکافی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پمز میں خناق کے مریض زیر علاج

حکام کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں خناق کے کئی مریض زیر علاج ہیں، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں خسرے کے باعث کئی سو بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس نے والدین اور طبی حلقوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ویکسی نیشن کی کم شرح پر ماہرین پریشان

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں حفاظتی ٹیکوں کی ناکافی شرح بیماریوں کے پھیلاؤ کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق وفاقی اور صوبائی ادارے بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے میں موثر کردار ادا نہیں کر سکے، جبکہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف منفی مہم روکنے میں بھی متعلقہ ادارے ناکام رہے۔ ماہرین نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکے مکمل کروائیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے