ٹیکسزادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں،پی ٹی اے کا مشورہ
موبائل فون خریداری میں ایف بی آر ٹیکس ادائیگی کی اہمیت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی نئے موبائل فون کی خریداری سے قبل ایف بی آر کے تمام لازمی ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اس سے صارفین غیر قانونی طریقوں سے بچ سکیں گے اور ان کا فون بلاک ہونے کے خطرے سے محفوظ رہے گا۔
موبائل ٹیکس ادائیگی کا مستند طریقہ
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ موبائل ڈیوائس کے ٹیکسز خود بینکنگ سسٹم کے ذریعے ادا کریں۔ کسی بھی غیر مجاز ایجنٹ یا افراد کے جھانسے میں نہ آئیں جو ٹیکس ادائیگی میں مدد کا دعویٰ کرتے ہیں، کیونکہ یہ دھوکہ دہی ہو سکتی ہے۔
موبائل ڈیوائس کا درست اندراج
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون کا اندراج درست شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کیٹیگری کے تحت ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، ہر ڈیوائس کو ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) سے منسلک ہونا لازمی ہے تاکہ اس کا قانونی استعمال ممکن بنایا جا سکے۔
غیر رجسٹرڈ موبائلز کیلئے ضروری اقدامات
اگر کوئی موبائل ڈیوائس غیر رجسٹرڈ ہے، تو اس کے لیے 60 دن کے اندر تمام متعلقہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا کرنا ضروری ہیں۔ یہ تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ایف بی آر کی جانب سے مقرر کیے جاتے ہیں، جبکہ پی ٹی اے کا کردار صرف DIRBS کے ذریعے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ مقامی نیٹ ورکس پر فعال رہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ فون چارجنگ میں انقلاب محض 2 سیکنڈ میں مکمل چارجنگ