ماسکو کے نواحی علاقے میتیشی میں ایک شخص نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے ویلنٹائن ڈے پر قیمتی پورشے ایس یو وی تحفے میں دی۔ تاہم، خاتون نے یہ تحفہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس پر شوہر نے غصے میں آ کر گاڑی کو کچرے میں ڈال دیا۔
یہ انوکھا واقعہ دیکھنے والوں کے لیے حیرانی کا سبب بنا اور تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، شوہر نے اس کار کو ازدواجی رشتہ بچانے کی نیت سے خریدا تھا، مگر بیوی کے انکار پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے اسے ضائع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دولہے کی ناپسندیدگی پر دلہن نے شادی منسوخ کر دی