Tuesday, December 2, 2025
ہومPoliticsبھارت میں ایپل کی سرمایہ کاری خطرے میں، ٹرمپ نےسخت وارننگ دے...

بھارت میں ایپل کی سرمایہ کاری خطرے میں، ٹرمپ نےسخت وارننگ دے دی

نریندر مودی کی حکومت کی جنگی سوچ اور متنازع تجارتی پالیسیوں نے نہ صرف جنوبی ایشیا کے امن کو متاثر کیا ہے بلکہ بھارت میں ایپل کی سرمایہ کاری خطرے میں،معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی سطح پر بھارت کی سرمایہ کاری کے لیے ساکھ کمزور پڑ رہی ہے، اور بین الاقوامی کمپنیاں وہاں کاروباری فیصلوں پر نظرثانی کر رہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ: 500 بلین ڈالر داؤ پر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کے سی ای او کو خبردار کیا کہ اگر بھارت میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تو وہ ڈوب سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک غیر مستحکم معیشت پیش کر رہا ہے جہاں سرمایہ کاری منافع کی بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی کمپنیوں کو درپیش تجارتی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق، بھارت کی موجودہ حکومت نے دیگر ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کر کے امریکی بزنسز کو نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ اب بھارت پر ویسا اعتماد نہیں رکھتا جیسا ماضی میں رکھتا تھا۔

بھارت کو خود ذمہ داری لینا ہو گی” — ٹرمپ کا دو ٹوک پیغام

سابق امریکی صدر نے واضح انداز میں کہا کہ امریکہ اب بھارت کے لیے کوئی اضافی سہولت فراہم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی معیشت کی ذمے داری خود اٹھانا ہو گی، کیونکہ موجودہ پالیسیوں نے عالمی شراکت داروں کو بددل کر دیا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے ادارے مودی حکومت کی غیر یقینی پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں۔ ایسے میں بھارت جیسا ترقی پذیر ملک اگر بیرونی سرمایہ کھو دیتا ہے تو اس کا اثر روزگار، پیداوار اور قومی آمدنی پر بہت منفی ہو گا۔

اگر بھارتی حکومت نے اپنی اقتصادی پالیسیوں پر فوری طور پر نظرثانی نہ کی تو اسے عالمی سرمایہ کاری کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یہ صورتحال نہ صرف بھارت کی معیشت کو کمزور کرے گی بلکہ خطے میں معاشی استحکام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

Most Popular