اتوار, 15 نومبر 2026
اتوار, 15 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

ہم نے صبر کی حد پار ہونے پر جواب دیا، اب بھارت رُکا تو پاکستان بھی حملہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار

News Cuff

پاکستان نے دفاع میں جواب دیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کافی صبر کے بعد مجبوراً کارروائی کی، کیونکہ بھارت نے جھوٹ بول کر حملہ کیا اور چار میزائل داغے، جن میں سے تین بھارت میں گرے اور ایک پاکستان میں آ کر تباہ کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ کو واضح پیغام دیا گیا

اسحاق ڈار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کو بتایا گیا کہ اگر بھارت مزید حملہ نہیں کرتا تو پاکستان بھی حملے بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کسی بھارتی تنصیب پر حملہ نہیں کیا لیکن بھارتی اقدام کے بعد ہماری طرف سے آپریشن "بنیان المرصوص” کے تحت ردعمل دیا گیا۔

عالمی رہنماؤں سے رابطے اور سیز فائر کی اپیل

ڈار نے کہا کہ ان کی سعودی عرب سمیت کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی، جنہوں نے پاکستان سے سیز فائر کی درخواست کی۔ اس پر وزیر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان نے تو ابھی کچھ بھی نہیں کیا، صرف دفاعی جواب دیا ہے، تو سیز فائر کی بات قبل از وقت ہے۔

ہاٹ لائن پر پیغامات کا تبادلہ

اسحاق ڈار نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے تاکہ کشیدگی کو قابو میں رکھا جا سکے۔

اہم بھارتی تنصیبات نشانے پر

واضح رہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ کے ایئربیسز سمیت کئی بھارتی فوجی مقامات کو تباہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی اور ملٹری سیٹلائٹ پر سائبر حملے کیے گئے، جبکہ وزیر اعظم مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔ پاکستان نے بھٹنڈا ایئر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے