منگل, 17 نومبر 2026
منگل, 17 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

ہماری فورسز نے مودی کے عزائم ناکام بنائے، مزید حماقت کا خدشہ ہے: عمران خان

News Cuff

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے جس جرأت اور یکجہتی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنگی عزائم کو ناکام بنایا، وہ قابلِ فخر ہے، مگر مجھے اندیشہ ہے کہ مودی حکومت اس ہزیمت کے بعد مزید کوئی حماقت کر سکتی ہے، جس کے لیے ہمیں بطور قوم ہر لمحہ تیار رہنا چاہیے۔

عمران خان کا یہ بیان پاک فوج کی جانب سے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تناظر میں سامنے آیا، جس میں افواجِ پاکستان نے بھارت کی مبینہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت نہ صرف خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے بلکہ وہ اندرونی سیاسی مفادات کے لیے جنگی ماحول پیدا کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہی۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی عوام اور تمام ریاستی اداروں کو چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اقدام کا مقابلہ صرف فوج ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی اجتماعی مزاحمت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے، لیکن بھارت کی جنگی جنونیت ہمیں مزید کسی بڑی مہم جوئی کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دے رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور قومی خودداری کا تقاضہ ہے کہ ہم اندرونی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ایک بار پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے