جمعہ, 13 نومبر 2026
جمعہ, 13 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

فرانسیسی صدر میکرون کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر ردعمل، اسرائیل کی جنگ پر بھی تنقید

News Cuff

فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کے غزہ کے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

فرانسیسی صدر میکرون کا ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے پر ردعمل

فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت 20 لاکھ افراد کو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کہیں اور چلے جائیں۔

فلسطینیوں کے احترام پر زور

میکرون نے زور دیا کہ فلسطینیوں اور ان کے عرب ہمسایوں کے وقار اور حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ریئل اسٹیٹ منصوبہ نہیں بلکہ ایک پیچیدہ سیاسی مسئلہ ہے جسے سمجھ داری سے حل کیا جانا چاہیے۔

اسرائیل کی جنگ پر تنقید

فرانسیسی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اپنے اختلاف کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

سویلینز کو نشانہ بنانے پر اعتراض

میکرون نے جنگ کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر کیا جانے والا عسکری آپریشن کسی بھی لحاظ سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس کا اسٹریٹجک معاہدہ: دفاعی اور توانائی تعاون

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے