اتوار, 15 نومبر 2026
اتوار, 15 نومبر 2026|
تازہ ترین
تفریح

نیہا ککڑ کی پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

News Cuff

نیہا ککڑ کی پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش:مقبول بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سیاسی کشیدگی کے بارے میں اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دونوں ممالک کے درمیان مسائل سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے کیونکہ پاکستانی اور بھارتی عوام ایک ہی ہیں اور دونوں کے درمیان بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔ نیہا ککڑ نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے عاصم اظہر کے مشہور گانے "جو تو نہ ملا” کو بھی گنگنایا۔

گلوکارہ نے پاکستان آنے اور عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی اپنی آرزو کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں انہیں ایسا موقع ملے گا، اور یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ انہیں پاکستان جانے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے