اتوار, 15 نومبر 2026
اتوار, 15 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

پاکستان کا مؤقف: ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

News Cuff

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دو ٹوک موقف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

اسرائیلی جارحیت کی مذمت

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ایک معمول بنتی جا رہی ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

ایران کا جوابی حملہ اور اس کی تفصیلات

اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے "آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے ایک گھنٹے میں تین وقفوں کے دوران کیے گئے جن میں پہلے مرحلے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔ ایرانی کمانڈر کے مطابق 150 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اہم مقامات پر حملے، درجنوں زخمی

ان حملوں میں اسرائیلی وزارت دفاع، فوجی اڈے اور قومی سلامتی کی وزارت شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیواتم ایئربیس پر کیے گئے حملے میں بھی کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے