Sunday, May 11, 2025
ہومPoliticsایس 400 کی تباہی: بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو پاکستانی جے...

ایس 400 کی تباہی: بھارت کے فضائی دفاعی نظام کو پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر نے نشانہ بنایا

پاکستانی فضائیہ کی بڑی کامیابی

پاکستان کی جانب سے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کے تحت بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں ایک بڑا اور اہم ہدف بھارت کا ایس 400 فضائی دفاعی نظام تھا، جسے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائل سے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی بھارتی دفاعی صلاحیتوں پر بڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ بھارت نے اس سسٹم پر نہ صرف اربوں روپے خرچ کیے بلکہ اسے ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا۔

ایس 400 سسٹم کی اہمیت کیا ہے؟

ایس 400 روس کا تیار کردہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام ہے، جسے بھارت نے 2018 میں روس سے خریدا۔ یہ نظام 4.8 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آنے والے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بیک وقت 300 اہداف کو ٹریس کر سکتا ہے، جبکہ ایک ہی وقت میں 36 ٹارگٹس کو انگیج یا تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ طیاروں، کروز میزائل، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے باعث بھارت کو اس پر خاصا فخر تھا۔

بھارت کا غرور خاک میں ملا

پاکستانی حملے میں صرف ایس 400 ہی نشانہ نہیں بنا بلکہ دیگر کئی بھارتی تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا۔ ان میں ادھم پور، آدم پور، بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز، اڑی سپلائی ڈپو اور مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملٹری سیٹلائٹ اور بجلی کا نظام بھی سائبر حملوں کی زد میں آیا، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹے پرواز کرتے رہے۔

ایک ایس 400 کی قیمت اور بھارتی نقصان

پاکستانی فضائیہ کی کارروائی میں تباہ ہونے والا ایک ایس 400 سسٹم کم از کم 1.5 بلین ڈالر کا تھا، اور بھارت نے ایسے تین سسٹم نصب کیے ہوئے تھے۔ اس تباہی نے نہ صرف بھارت کی دفاعی حکمت عملی کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ بھارت کی خطے میں برتری کے دعوے کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص: بھارت کے خلاف ناقابلِ شکست دیوار کا آغاز

Most Popular