اتوار, 15 نومبر 2026
اتوار, 15 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا

News Cuff

سلامتی کونسل کا ردعمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔ پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی اور پلوامہ حملے کے بعد جاری ہونے والے سخت بیان کی طرح اس بار سخت زبان کے استعمال کی بھارتی خواہش ناکام بنا دی گئی۔ سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے پر اظہار مذمت کیا لیکن سخت لب و لہجہ اپنانے سے گریز کیا۔

بھارت کی کوششیں ناکام

سلامتی کونسل کے بیان میں بھارت کا نام لینے کی بجائے صرف "تمام متعلقہ حکام” کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت چاہتا تھا کہ بیان میں براہ راست پاکستان پر الزام لگایا جائے، تاہم پاکستان کی سفارتکاری نے متنازع الفاظ کو شامل ہونے سے روک دیا۔ سلامتی کونسل میں یہ بیان امریکا کی تجویز پر پیش ہوا تھا لیکن متفقہ منظوری حاصل نہیں ہو سکی۔

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری

پاکستان نے سفارتی کوششوں سے نہ صرف متنازع الفاظ نکلوائے بلکہ یہ بھی یقینی بنایا کہ بیان میں ’’جموں و کشمیر‘‘ کا ذکر شامل ہو، جبکہ بھارت کی کوشش تھی کہ ’’پہلگام‘‘ کا ذکر کر کے مقبوضہ علاقے پر اپنا قبضہ ظاہر کرے۔ بھارت نہ صرف پہلگام کا ذکر شامل کرانے میں ناکام رہا بلکہ فوری مذمتی بیان جاری کرانے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلگام میں حملہ 22 اپریل کو ہوا تھا جبکہ بیان 26 اپریل کو جاری کیا گیا۔

اقوام متحدہ کا مؤقف

اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ عالمی ادارہ خطے کی صورتحال پر انتہائی تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارت اور پاکستان دونوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے