ہفتہ, 28 نومبر 2026
ہفتہ, 28 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

گورنر راج کے بعد تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب، شفیع جان کی عوام کو پشاور پہنچنے کی کال

News Cuff

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور گورنر راج کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

کور کمیٹی میں اہم فیصلے متوقع
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف قانونی اور سیاسی محاذ پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ وفاقی حکومت کا سب سے بڑا احمقانہ فیصلہ ہوگا، یہ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی اس سے موجودہ بحران ٹل سکتا ہے۔

شفیع جان کی پشاور پہنچنے کی کال
ادھر پی ٹی آئی رہنما شفیع جان نے صوبے کی عوام کو پشاور پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ معاملات کا حل اب بھی ممکن ہے، اگر حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم کرے اور عمران خان سے ملاقات کرا دے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ثالثی سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے