Thursday, November 20, 2025
ہومPoliticsروس نے بھارت کو پاکستان سے کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ دے...

روس نے بھارت کو پاکستان سے کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ دے دیا

روس کی بھارت کو دو طرفہ مذاکرات کی تجویز

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کو شملہ معاہدے اور لاہور ایگریمنٹ کے تناظر میں دو طرفہ سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ روسی قیادت نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتکاری اور پرامن بات چیت کے ذریعے معاملات سلجھائیں تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔

بھارت کی پہلگام واقعے پر الزام تراشی

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 26 سیاح ہلاک اور درجن کے قریب زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے فوری بعد بھارتی حکومت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا آغاز کیا۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان کا ردعمل

بھارت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کرتا ہے تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا سخت پیغام

پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے بھارت کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اسے ایسا مؤثر اور تاریخی جواب دیا جائے گا جسے وہ کبھی نہیں بھول پائے گا۔ پاکستان نے سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلادیش بھارت پر حملہ کردے، سابق بنگلادیشی جنرل

Most Popular