جمعرات, 22 اکتوبر 2026
جمعرات, 22 اکتوبر 2026|
تازہ ترین
کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کی ویکسین جانچ کی مہلت ایک ماہ بڑھا دی گئی، نفاذ 20 نومبر سے ہوگا• فورٹ عباس میں سکول سے گھر آیا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہسپتال پہنچ گئے، خاندان کا تحقیقات کا مطالبہ• پی آئی اے یکم دسمبر سے اسلام آباد سے برمنگھم کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی، لندن آپریشن بھی بڑھا دیا گیا• صدر آصف علی زرداری 22 سے 24 اکتوبر تک جرمنی کا دورہ کریں گے، تجارت اور معاشی تعاون ایجنڈے میں سرفہرست ہوگا• اکتوبر میں قطر سے صرف دو ایل این جی کارگو آئے، پاکستان کی ایل این جی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں تیزی سے گر گئیں• ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی، سرکاری نرخ 279 روپے مگر بازار میں کہیں عمل درآمد نہیں• پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دو سال میں تجارت 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر• پی آئی ٹی بی نے آئی ٹی ہارڈویئر جدت اور تحقیق کے لیے تین سرکاری جامعات کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے•
صحت

فورٹ عباس میں سکول سے گھر آیا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہسپتال پہنچ گئے، خاندان کا تحقیقات کا مطالبہ

News Cuff

بہاولنگر: ضلع بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کے گاؤں 186/7-R کھچی والا میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سکول سے گھر آیا دودھ پینے کے بعد بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ یہ دودھ وزیراعلیٰ پنجاب ملک پروگرام کے تحت سرکاری گرلز پرائمری سکول میں طالبات کو دیا گیا تھا۔

ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر کی شام دودھ پینے کے بعد پہلے سات افراد کی طبیعت بگڑی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم کھچی والا پولیس کی رپورٹ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں 76 سالہ عبدالرحمن، 70 سالہ حنیفاں بی بی، خواتین اور سات سال تک کے چھوٹے بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے۔

متاثرہ خاندان کے فرد عبدالستار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں بتایا کہ ان کی بیٹی سکول سے دودھ گھر لائی تھی اور اسی دودھ کی چائے پینے کے بعد پورے گھر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جانچ کی جائے کہ دودھ زائد المیعاد تھا یا اس میں ملاوٹ تھی، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خاندان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دودھ کی جانچ کے لیے محکمہ تعلیم یا محکمہ صحت کے کسی افسر نے اب تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔

دوسری طرف ضلع کے تعلیمی افسر کی 21 اکتوبر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی سکول کے 155 میں سے 132 طلبہ نے وہی دودھ پیا تھا اور کسی نے بیمار ہونے کی شکایت نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں روزانہ ایک لاکھ 19 ہزار 915 بچے اس پروگرام کے تحت دودھ پیتے ہیں اور اب تک فوڈ پوائزننگ کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمن کا کہنا ہے کہ انکوائری میں دودھ کے معیار میں کوئی خرابی نہیں ملی اور خاندان کے پاس موجود کارٹنوں پر 12 جنوری 2027 کی ایکسپائری تاریخ درج تھی۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے